صوبہ سندھ کے علاقے سیہون کے قریب منچھر جھیل کے کنارے آباد بستی باجارا ایک ایسا علاقہ ہے جہاں کے لوگوں نے علاقے کے مسائل کو مل کر خود حل کرنا شروع کردیا۔

ٹنڈو سومرو کی طرح اب اس علاقے کو بھی ایک مثالی گاؤں بنانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

اس سلسلے میں گاؤں کے مخیر حضرات اور دیہاتیوں نے مل کر سب سے پہلے یہاں پانی کامسئلہ ٹیوب ویل لگا کر حل کیا۔

جبکہ لوڈشیڈنگ سے متاثرہ لڑکوں اور لڑکیوں کے اسکولز میں سولرپینل بھی نصب کردیے گئے۔

یہی نہیں، بلکہ اسکولز میں کمپیوٹر لیب، لائبریری اور چلڈرن آرٹ سینٹر بھی قائم کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وہ علاقہ جہاں رات کو خواتین کی حکمرانی ہوتی ہے

علاقے میں ٹرانسپورٹ کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے اسکول و کالج جانے والے طلبہ کو سخت مشکلات سامنا تھا، لیکن اب یہاں کے لوگوں نے طلبہ کو وین سروس بھی فراہم کردی۔

باجارا اپنی نوعیت کا ایک منفرد گاؤں ہے جہاں پر ولیج ڈیولپمنٹ کونسل کے ذریعے مسائل حل کرنے کے لیے اقدمات اٹھائے جاتے ہیں۔

باجارا کو 14 دیہات میں تقسیم کیا گیا، ہر محلے سے کمیونٹی میٹنگس کے بعد ایک ایک رکن منتخب کرکے ولیج کونسل بنائی گئی ہے۔

گاؤں میں پھیلی گندگی کو ختم کرنے کیلئے صفائی مہم بھی چلائی گئی ہے جبکہ ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے یہاں نرسری قائم کرکے شجر کاری شروع کی گئی ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں