انعام بٹ نے اپنا گولڈ میڈل کشمیری عوام کے نام کردیا

اپ ڈیٹ 18 اکتوبر 2019
انعام بٹ نے جارجیا کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا— فائل فوٹو
انعام بٹ نے جارجیا کے ریسلر کو شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا— فائل فوٹو

مایہ پاکستانی ریسلر انعام بٹ نے ورلڈ بیچ ریسلنگ میں گولڈ میڈل جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنا طلائی تمغہ مظلوم کشمیری عوام کے نام کردیا۔

پاکستانی پہلوان انعام بٹ نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والے بیچ گیمز میں جارجیا کے پہلوان کو شکست دے کر گولڈ میڈل حاصل کیا تھا۔

اپنی اس کامیابی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے انعام بٹ نے کہا کہ قطر میں ہونے والی ورلڈ بیچ گیمز میں یکے بعد دیگرے چھ مقابلے جیتے اور فائنل میں اولمپک میں برونز میڈل جیتنے والے جارجیا کے ریسلر کو شکست دی۔

مزید پڑھیں: انعام بٹ نے دوحہ بیچ گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا

انہوں نے کہا کہ میں یہ گولڈ میڈل پاکستانی عوام اور کشمیری بہن بھائیوں کے نام کرتا ہوں اور اس میڈل کے حصول میں مدد کرنے پر میں پاکستان حکومت کا بہت مشکور ہوں۔

انعام بٹ نے پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، پاکستان اسپورٹس بورڈ، پنجاب اسپورٹس بورڈ اور خصوصاً گیپو اور پاکستان واپڈا کا بھی سپورٹ اور پروموٹ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر انہوں نے مایہ ناز قومی کرکٹرز شعیب ملک اور وہاب ریاض کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے ان کے لیے ٹوئٹ کیے اور بھرپور سپورٹ کیا۔

انعام نے کہا کہ جب کھلاڑی ایک دوسرے کو سپورٹ کرتے ہیں تو دنیا کو مثبت پیغام جاتا ہے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں