شاہی جوڑے کا یادگار دورہ لاہور

17 اکتوبر 2019

پاکستان کے دورے پر موجود برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ایس او ایس ولیج، بادشاہی مسجد اور نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا۔

شاہی جوڑا جمعرات کی صبح لاہور پہنچا تو ان کا گورنر پنجاب چوہدری سرور نے پرتپاک استقبال کیا۔

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن نے لاہور میں سب سے پہلے ایس او ایس ولیج کا دورہ کیا اور بچوں کو کہانیاں سنانے کے ساتھ ساتھ ان میں سے چند بچوں کی سالگرہ بھی منائی۔

اس کے بعد دونوں نے نیشنل کرکٹ اکیڈمی کا دورہ کیا اور قومی کرکٹرز کے ساتھ کرکٹ کھیل کر سب کو محظوظ کیا۔

آخر میں انہوں نے لاہور کی تاریخی بادشاہی مسجد کا بھی دورہ کیا۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن لاہور کی بادشاہی مسجد میں چہل قدمی کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

برطانوی شاہی جوڑا جمعرات کی صبح لاہور پہنچا— فوٹو: رائٹرز

لاہور آمد پر برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا شاندار استقبال کیا گیا— فوٹو: رائٹرز

برطانوی شاہی مہمانوں کو دورے کے دوران سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی— فوٹو: رائٹرز

ایس او ایس ولیج کے دورے کے دوران شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ بچوں کے ساتھ گھل مل گئے— فوٹو: رائٹرز

برطانوی شہزاد ہ ولیم ایس او ایس ولیج کے دورے کے دوران بچوں کو محظوظ کر رہے ہیں— فوٹو: رائٹرز

نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے دورے کے دوران کیٹ مڈلٹن بیٹنگ کرتے ہوئے— فوٹو: رائٹرز

برطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن قومی ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر سے گفتگو کر رہی ہیں— فوٹو: رائٹرز

شہزادہ ولیم نے بھی نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کرکٹ کے جوہر کے دکھائے— فوٹو: اے ایف پی

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں قومی کرکٹرز اور انتظامیہ کے ہمراہ گروپ فوٹو— فوٹو: اے ایف پی

برطانوی شہزادے اور ان کی اہلیہ کو تاریخی بادشاہی مسجد کے دورے کے دوران تفصیلات بتائی جا رہی ہیں— فوٹو: رائٹرز

برطانوی شاہی جوڑے کے بادشاہی مسجد کے دورے کے دوران لی گئی ایک خوبصورت تصویر— فوٹو: رائٹرز

شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن بادشاہی مسجد کے اندر بیٹھے ہوئے ہیں— فوٹو: رائٹرز