معروف ہولی وڈ اداکار جارج کلونی کی اہلیہ قانون دان اور انسانی حقوق کی کارکن امل کلونی کی بہن تالا علم الدين کو 3 ہفتے کیلئے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق تالا علم الدين پر الزام ہے کہ وہ سنگاپور میں نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہی تھیں جبکہ اس دوران ان کے پاس سنگاپور کا ڈرائیونگ لائسنس بھی نہیں تھا۔

47 سالہ تالا کو اس جرم میں 3 ہفتے کی قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جارج اور امل کلونی میں اختلافات، نوبت طلاق تک پہنچ گئی؟

رپورٹ کے مطابق تالا علم الدین کو 3640 پاؤنڈ (7 لاکھ 32 ہزار 457 پاکستانی روپے) جرمانہ بھی ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے جبکہ جیل سے رہائی کے بعد چار سال تک ڈرائیونگ کرنے پر بھی پابندی عائد کردی گئی۔

تالا علم الدین سنگاپور میں گرفتاری سے قبل اپنے شوہر کی بی ایم ڈبلیو ایکس ایس گاڑی چلا رہی تھی، جس کے باعث ان کے شوہر کے خلاف بھی کارروائی کی جاسکتی ہے۔

امل کلونی کی بہن سنگاپور کے ایک ریسٹورنٹ میں اپنی دوست کے ہمراہ شراب نوشی کررہی تھی، جس کے بعد رات کے 2 بجے وہ اپنی دوست کو گھر چھوڑنے کے لیے گاڑی چلا رہی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں روک کر گرفتار کیا۔

یہ بھی پڑھیں: جارج اور امل کلونی کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش

پولیس کے مطابق تالا کی سانس کا ٹیسٹ لیا گیا تو پتا چلا کہ وہ نشے کی حالت میں گاڑی ڈرائیو کررہی تھی۔

واضح رہے کہ امل کلونی کی بہن تالا شادی کے بعد نیویارک سے سنگاپور منتقل ہوئیں تھی، ان کا اپنا فیشن برینڈ 'ٹوٹلی تالا' سنگاپور میں کافی معروف ہے۔

رپورٹس کے مطابق 2013 میں بھی انہیں سنگاپور میں نشے کی حالت میں گاڑی چلانے پر سزا مل چکی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں