’میرے پاس بھارت جانے کا وقت نہیں'

23 اکتوبر 2019
اداکار اس وقت اپنی فلم ’ٹرمنیٹر: ڈارک فیت‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں (فوٹو:اسکرین شاٹ)
اداکار اس وقت اپنی فلم ’ٹرمنیٹر: ڈارک فیت‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں (فوٹو:اسکرین شاٹ)

ہولی وڈ کے نامور اداکار آرنلڈ شوارتزنگر کو صرف امریکا میں ہی پسند نہیں کیا جاتا بلکہ ان کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔

یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر میں موجود ان کے مداح چاہتے ہیں کہ اداکار ان کے ممالک کا دورہ کریں تاکہ مداحوں کو ان سے ملاقات کا موقع ملے۔

اس ہی حوالے سے حال ہی میں رپورٹس سامنے آرہی تھی کہ اداکار رواں سال نومبر میں بھارت کا دورہ کریں گے، البتہ آرنلڈ شوارتزنگر نے ان تمام قیاس آرائیوں کو بےبنیاد ٹھہرا دیا۔

سامنے آئی افواہوں کے مطابق آرنلڈ شوارتزنگر بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں رکھے گئے ایک فٹنس مقابلے میں شریک ہونے جارہے تھے۔

البتہ ہولی وڈ اداکار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان تمام افواہوں کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس بھارت آنے کا وقت نہیں ہے۔

آرنلڈ شوارتزنگر کا کہنا تھا کہ ’یہ تمام خبریں جعلی ہیں، میرے پاس ابھی وقت نہیں کہ بھارت آسکوں، اگر وقت ملا تو مستقبل میں اس حوالے سے سوچوں گا‘۔

اداکار نے آخری بار 2014 میں بھارت کا دورہ کیا تھا، اپنی اس ٹرپ کا حوالہ دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ انہیں وہاں کا کھانا پسند آیا تھا۔

واضح رہے کہ 72 سالہ آرنلڈ شوارتزنگر اپنی سائنس فکشن فلم ’ٹرمنیٹر: ڈارک فیت‘ کی چھٹی فلم کے ساتھ اسکرین پر واپسی کرنے جارہے ہیں۔

اس فلم میں وہ 28 سال بعد ہدایت کار جیمز کیمرون اور اداکارہ لنڈا ہیملٹن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

فلم رواں ماہ کے آخر میں سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کردی جائے گی۔

تبصرے (0) بند ہیں