سکھر: بچی سے 'زیادتی' کے الزام میں پیش امام گرفتار

01 نومبر 2019
بچی مسجد میں پیش امام کے پاس قرآن شریف پڑھنے جاتی تھی، ایس ایس پی سکھر — فائل فوٹو / اے ایف پی
بچی مسجد میں پیش امام کے پاس قرآن شریف پڑھنے جاتی تھی، ایس ایس پی سکھر — فائل فوٹو / اے ایف پی

سکھر کی تحصیل پنوں عاقل میں پولیس نے 10 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کرنے کے الزام میں مسجد کے پیش امام کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا۔

سکھر پولیس نے پنوعاقل کے قریبی گاؤں دلدار سمیجو میں کارروائی کرتے ہوئے گاؤں کی مسجد کے پیش امام کو گرفتار کیا۔

ایس ایس پی سکھر عرفان سموں کے مطابق مسجد کے پیش امام کو 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بچی مسجد میں پیش امام کے پاس قرآن شریف پڑھنے جاتی تھی جس کی طبی جانچ کے لیے لیٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

متاثرہ بچی کے اپنے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ قرآن پڑھنے کے لیے مسجد پہنچی تو کسی نے اسے بتایا کہ پیش امام انہیں بلا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سکھر میں 15 سالہ لڑکے کے ساتھ 'اجتماعی زیادتی'، 2 ملزمان گرفتار

ان کا کہنا تھا کہ جب وہ پیش امام سے ملنے گئی تو انہوں نے کمرے کا دروازہ اور کھڑکیاں بند کردیں، انہیں دبوچ کر ان کے منہ کو کور کیا اور ہاتھ نیچے کرکے باندھ دیے۔

بچی کے والد نے ڈان نیوز کو بتایا کہ ملزم نے بچی کو ایک بار نہیں کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا اور جب بچی جب بیمار ہوئی تو اس نے پھر ہمیں آگاہ کیا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں