جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت آزادی مارچ سے متعلق مشاورت کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے سینئر قیادت کا اجلاس طلب کرلیا۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف کی زیر صدارت لیگی رہنماوں کا اجلاس کچھ دیر بعد شروع ہو گا۔

اجلاس سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے (ن) لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے کہا کہ پہلے نواز شریف کے خط کی روشنی میں آزادی مارچ کا استقبال کیا اور جلسے میں شرکت کی۔

انہوں نے کہا کہ اب آج کے اجلاس میں دھرنے کی آئندہ کی حکمت عملی سے متعلق فیصلہ کریں گے اور اب ہم نے دیکھنا ہے کہ آزاد، شفاف انتخابات تک کیسے جانا ہے۔

خبر کی مزید تفصیلات یہاں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں