منہ سے بدبو آنے کے باعث ہیرو اداکارہ کو بوسہ دینے سے خوفزدہ

ای میل

فوٹو بشکریہ/ دی ڈیلی فلوس
فوٹو بشکریہ/ دی ڈیلی فلوس

عام طور پر فلمیں اور ڈرامے جو ٹی وی اسکرین پر نظر آرہے ہوتے ہیں وہ شائقین کو تو محظوظ کرتے ہیں، البتہ لوگ یہ نہیں جانتے کہ ان پروجیکٹس کی شوٹنگ کتنی مشکل ہے۔

عموماً اسٹارز اپنے انٹرویوز میں یہ بتاتے نظر آتے ہیں کہ شوٹنگ میں اگر کوئی چیز سب سے مشکل ہے تو وہ رومانوی سین شوٹ کرنا ہے، اسکرین پر نظر آنے والے ایسے مناظر حقیقت میں بہت مشکل سے شوٹ کیے جاتے ہیں۔

ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والے ایک اداکار و گلوکار نے ماضی میں دیے ایک انٹرویو میں اس ہی حوالے سے بات کی تھی تاہم اب ان کا یہ انٹرویو دوبارہ سامنے آگیا ہے۔

کیلون کوان نامی اداکار نے ایک شو کے دوران انٹرویو میں کہا تھا کہ چند سال قبل ایک پروگرام کے لیے انہیں ساتھی اداکارہ کو بوسہ دینا تھا، تاہم یہ سین شوٹ کرنا ان کے لیے بےحد مشکل ثابت ہوا، اس کی وجہ یہ تھی کہ ان کی ساتھی اداکارہ کے منہ سے بدبو آرہی تھی۔

اداکار نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ 'میں نام نہیں لوں گا، تاہم میری ساتھی اداکارہ نے شاید فاسٹ فوڈ کھایا تھا، جس کے فوری بعد ہم نے شوٹنگ کی، اس دوران مجھے انہیں بوسہ دینا تھا، البتہ ان کے منہ سے بدبو آرہی تھی'۔

اداکار کیون کیان — فوٹو/ اسکرین شاٹ
اداکار کیون کیان — فوٹو/ اسکرین شاٹ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ سین کو روک کر وہ قریبی اسٹور سے اداکارہ کے لیے ٹوتھ برش بھی لائے تاکہ انہیں یہ سین شوٹ کرنے میں آسانی ہو۔

تاہم شو میں موجود شائقین کو ایسا محسوس ہوا کہ اداکار صرف محظوظ کرنے کے لیے ایک جھوٹی کہانی بنا رہے ہیں۔

اس پر کیون کا کہنا تھا کہ 'میں بےحد صفائی پسند ہوں اور ابھی بھی اپنے پاس صفائی کا برش لے کر گھوم رہا ہوں'۔

کیون کیان نے اداکارہ کا نام تو نہیں بتایا البتہ اشارہ دیتے ہوئے کہا کہ ان کا نام کھانے کی ایک شے سے ملتا ہے۔

اس پر شو میں موجود ایک اور ساتھی اداکارہ لیزلی چھیانگ نے کیون سے کہا کہ وہ خاموش رہیں اور مکمل معلومات مداحوں کو نہ دیں۔

مزید پڑھیں: ’ساتھی اداکارہ کو ایک بوسہ دینا مہنگا پڑگیا‘

جس کے بعد کیون نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ اداکارہ کوئی اور نہیں لیزلی ہی ہیں، تاہم یہ بھی جھوٹ تھا کیوں کہ لیزلی نے اس موقع پر بتایا کہ وہ کیون کو نام لینے سے اس لیے روک رہی تھی کیوں کہ جس اداکارہ کی وہ بات کررہے ہیں وہ ان کی بھی قریبی دوست ہیں۔

اس انٹرویو کے بعد اداکار کے مداح ماضی میں ان کے ہر پروجیکٹ کی تفصیلات ڈھونڈنے لگے، جس کے بعد پتا چلا کے وہ اداکارہ ایولن چوئے ہیں۔

ایولن چوئے — فوٹو/ اسکرین شاٹ
ایولن چوئے — فوٹو/ اسکرین شاٹ

ہانک کانگ سے تعلق رکھنے والی اداکارہ ایولن چوئے نے کیون کیان کے ہمراہ ایک پروجیکٹ میں کام کیا تھا، جس میں وہ ان کی گرل فرینڈ بنی تھی۔

ایولن چوئے نے خود بھی اس بات کی تصدیق کی کہ کیون کیان اپنے انٹرویو میں ان ہی کی بات کررہے تھے تاہم اس پر اپنی ناپسندیدگی کا بھی اظہار کیا۔

ایک انٹرویو میں اداکارہ ایولن چوئے کا کہنا تھا کہ 'سننے میں یہ مزاحیہ لگتا ہے لیکن لوگ بھول جاتے ہیں کہ اس قسم کے واقعات کا ذکر کرنے سے کسی کا کیریئر بھی خراب ہوسکتا ہے'۔