وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مولانا فضل الرحمٰن پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد میں آزادی مارچ اب یرغمالی مارچ بن چکا ہے جہاں شرکا کھلے آسمان تلے ہیں جبکہ قیادت گھروں میں آرام فرما رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے ایسا کوئی مطالبہ نہیں کیا جس پر حکومت کوئی لائحہ عمل طے کر سکے تاہم پر امید ہوں کہ مولانا فضل الرحمٰن مذاکراتی اور رہبر کمیٹی کواہمیت دیں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بغیر کسی ثبوت اور دلیل کے بیانیہ قوم کو گمراہ کرنے کے لیے کیا جاتا ہے، ہم ایسے بیانیے کی پرزور مذمت کرتے ہیں، شہریوں اور امن کو کسی کی خواہشات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔

معاون خصوصی اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے واضح بیان دیا کہ فلسطینیوں کو آزادی ملنے تک وہاں امن نہیں ہو سکتا لیکن مولانا اور ہمنواؤں کو صرف اقتدار کا درد ہے، عوام کا درد نہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں