موسمی تبدیلی کے باعث اسلام آباد میں دھرنا دیے جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے شرکا کی تعداد بتدریج کم پڑ رہی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد اور راولپنڈی کی مساجد میں نماز جمعہ میں لوگوں کو آزادی مارچ میں شرکت پر زور دیا گیا۔

موسمی تبدیلی کے باعث دھرنے کے مقامی شرکا اپنے گھروں کو واپس چلے گئے تاہم ملک کے دیگر شہروں سے آنے والے تاحال دھرنے کے مقام پر ڈٹے رہنے کی تلقین میں مصروف ہیں۔

جہلم، چکوال، ابیٹ آّباد سمیت قریبی علاقوں سے آنے والے شرکا بارش کے باعث اپنے گھر واپس چلے گئے۔

گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں دھرنے کے شرکا کی تعداد غیرمعمولی کم ہوگئی ہے۔

خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور اندورن پنجاب سے آنے والے تاحال کیمپ میں موجود ہیں۔

موجودہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے دیوبندی مکتبہ فکر خصوصاً جے یو آئی کی مساجد میں امام نے نماز جمعہ آزادی مارچ کی حمایت میں خطاب کیا اور لوگوں کو دھرنے میں شریک ہونے پر زور دیا۔

تبصرے (0) بند ہیں