اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سیکریٹری جنرل اور سینیٹر عبد الغفور حیدری نے الزام عائد کیا ہے کہ عدالت عظمیٰ نے آسیہ بی بی کو مغربی ممالک کے دباؤ کی وجہ سے رہا کیا اور مغربی طاقتوں نے توہین رسالت کے قوانین میں نرم کرنے کے لیے عمران خان کو اقتدار میں لانے کی سازش کی۔

سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عوام کا عدالتی نظام پر اعتماد ختم چکا جو اپنی داغ دار ساخت کو بہتر بنانے کے لیے جدوجہد کررہا ہے۔

آزادی مارچ کے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر حکومت نے استعفیٰ نہ دیا تو جلد ہی ملک میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن ہوگا۔

ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ ایک تحریک ہے اور یہ پورے ملک میں پھیل جائے گی، ہم شاہراہوں اور موٹر ویز بلاک کردیں گے اور اگر آپ (وزیر اعظم عمران خان) حکومت نہیں چھوڑتے تو ہم پورے ملک میں لاک ڈاون کردیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں