جمعیت علمائے اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے پلان بی پر عمل درآمد شروع کرتے ہوئے ملک کی اہم شاہراہیں بند کرنے کا آغاز کردیا ہے۔

خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ کے قریب چتر پلین کے مقام پر اہم تجارتی شاہراہ شاہرہ ریشم کو بند کردیاگیا ہے۔

شاہرہ ریشم پر جاری مظاہرے کی قیادت امیر جےیوآئی خیبرپختونخوا سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن کررہے ہیں۔

اس نوقع ہر مولانا ناصر محمود، مفتی کفایت اللہ، سمیت صوبائی اور ملحقہ اضلاع کے ذمہ دار اور کارکنان موقع پرموجود ہیں۔

واضح رہے کہ شاہراہ ریشم پاکستان کی اہم تجارتی شاہراہ ہے جو پاکستان کو چائنا، کےپی کے کو گلگت سے جوڑتی ہے۔

اہم تجارتی شاہرہ کو بند کرنے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب جے یو آئی (ف) کے کارکنوں نے مردان سے نوشہرہ تک موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے قافلے پر مشتمل ریلی نکالی ہیں، یہ ریلی نوشہرہ پہنچ کر حکیم آباد کے مقام پر دھرنے میں تبدیل ہوجائے گی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں