علی ظفر اور زارا نور عباس کی پرفارمنس کی ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 15 نومبر 2019
دونوں نے جیمنگ سیشن کے دوران ایک ساتھ پرفارم کیا — فوٹو/ انسٹاگرام
دونوں نے جیمنگ سیشن کے دوران ایک ساتھ پرفارم کیا — فوٹو/ انسٹاگرام

علی ظفر ایک بہترین گلوکار ہیں، یہ تو سب ہی جانتے ہیں لیکن کیا آپ کو یہ معلوم ہے کہ زارا نور عباس ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ٹیلنٹڈ گلوکارہ بھی ہیں؟

زارا نور عباس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ علی ظفر کے ہمراہ مشہور زمانہ گانے 'عجیب داستاں ہے یہ' پر پرفارم کرتیں نظر آئیں۔

اس ویڈیو کو شیئر کرنے کے ساتھ گلوکارہ نے علی ظفر کی تعریف بھی کی جبکہ ویڈیو میں وہ گانا شروع کرنے سے قبل علی ظفر سے اجازت لیتی نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

زارا نور عباس نے اپنی ویڈیو میں لکھا کہ 'میں کوئی گلوکارہ نہیں ہوں، میں دھن بھول جاتی ہوں، لیکن علی ظفر کو لگتا ہے کہ میں ایک اچھی گلوکارہ ہوں، وہ کافی اچھے انسان ہیں'۔

گلوکارہ نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ اکیلے جیمنگ سیشن کے دوران اس گانے پر گلوکاری کرتی نظر آئیں۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

یاد رہے کہ یہ گانا 1960 کی کامیاب بولی وڈ فلم 'دل اپنا اور پریت پرائی' کا حصہ تھا۔

زارا نور عباس آخری مرتبہ 'چھلاوا' اور 'پرے ہٹ لو' جیسے فلموں میں کام کرتی نظر آئیں، ان دونوں ہی ڈراموں میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا۔

ان کا ڈراما 'عہد وفا' اس وقت ہم ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے، جس میں انہوں نے ایک چنچل لڑکی کا کردار نبھایا ہے اور اسے شائقین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں