کچھ تصاویر دیکھنے میں اچھی اور معصومیت سے بھری ہوتی ہیں مگر کبھی ایسا ہوتا ہے کہ ان میں کچھ ایسا چھپا ہوتا ہے جو ڈرا دینے کے لیے کافی ہوتا ہے۔

جیسے اوپر موجود تصویر کو دیکھیں، 4 ہنستے کھیلتے دوستوں کی یہ تصویر پہلی نظر میں عام سی ہے اور اسے دیکھ کرخوشی کا احساس ہورہا ہوگا؟

تاہم اس میں کچھ ایسا چھپا ہے جو کسی کے بھی رونگٹے کھڑے کرسکتا ہے۔

تصویر کو غور سے دیکھیں اور وہ 'بھوت' پکڑنے کی کوشش کریں جو اسے ایسی دیگر تصاویر سے الگ کرتا ہے۔

کیا آپ وہ چیز پکڑنے میں کامیاب ہوسکے؟

کچھ عرصے پرانی یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی اور وجہ جان کر اس پر حیرت بھی نہیں ہوگی۔

عام طور پر لوگ زیادہ توجہ سے تصاویر نہیں دیکھتے تو کیا آپ اس میں چھپی گڑبڑ پکڑنے میں کامیاب ہوسکے ہیں؟

اگر نہیں تو نیچے تصویر میں آپ اسے دیکھ سکتے ہیں۔

اس تصویر میں دائیں جانب کونے میں کھڑے بچے کے کندھے پر اس کے دوست کا ہاتھ ہے اور اسی دوست نے اپنے بائیں جانب کھڑے لڑکے کے کندھے پر بھی ہاتھ رکھا ہوا ہے، مگر پھر بھی وہاں ایک اضافی ہاتھ یا انگوٹھا نظر آرہا ہے حالانکہ وہاں کوئی 5 واں لڑکا نہیں۔

تو پھر یہ کس کا ہاتھ ہے ؟ یقیناً بائیں جانب دوسرے کھڑے لڑکے کا تو نہیں کیونکہ اس نے اپنے ہاتھ نیچے لٹکایا ہوا ہے۔

تو یہ کس کا ہاتھ ہے اس بارے میں تو کوئی واضح جواب نہیں مگر لوگوں کے خیال میں یہ فوٹوشاپ کا کمال ضرور ہوسکتا ہے۔

فوٹو بشکریہ imgur
فوٹو بشکریہ imgur

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں