جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکریٹری مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ کا مقصد آئین پاکستان کا تحفظ، ڈوبتی معیشت کو بچانا اور نااہل وزیر اعظم سے استعفیٰ لینا ہے۔

حب ریور روڈ کے مقام لکی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ آزادی مارچ کے لیے جو قافلہ چلا ہے، ہم نے پہلے دن کہا تھا کہ یہ دھرنا نہیں ہے، آزادی مارچ ہے اس میں جلسے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ پلان 'اے' کے بعد پلان 'بی' چل رہا ہے جس کا مقصد قومی شاہراہوں کو بند کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے مارچ سے حکومت ہل گئی ہے، اس میں دراڑیں پڑ گئی ہیں جبکہ مسلم لیگ (ق)، متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان اور گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) بھی اب حکومت کے ساتھ نہیں ہے۔

عبدالغفور حیدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں — فوٹو: اسمٰعیل ساسولی
عبدالغفور حیدری پریس کانفرنس کر رہے ہیں — فوٹو: اسمٰعیل ساسولی

تبصرے (0) بند ہیں