اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 40 ہزار پوائنٹس کی حد عبور

02 دسمبر 2019
کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 36 کروڑ 16 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا — فائل فوٹو / اے ایف پی
کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 36 کروڑ 16 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا — فائل فوٹو / اے ایف پی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے تقریباً 10 ماہ کے وقفے کے بعد 40 ہزار کی حد کو عبور کر لیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک 'کے ایس ای 100 انڈیکس' ایک ہی دن میں 836 پوائنٹس (2.08 فیصد) اضافے کے بعد 40 ہزار 122 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

اسٹاک میں اضافہ بنیادی طور پر کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی 'موڈی' کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال کو منفی سے مستحکم کرنے کے اعلان کے بعد ہوا۔

کاروبار کے دوران مجموعی طور پر 36 کروڑ 16 لاکھ سے زائد حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 13 ارب 75 کروڑ روپے رہی۔

اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 392 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 284 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ، 91 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

تین سرفہرست ٹریڈنگ کمپنیوں میں 7 کروڑ 49 لاکھ سے زائد شیئرز کے کاروبار کے ساتھ بینک آف پنجاب، 4 کروڑ 8 لاکھ سے زائد حصص کے کاروبار کے ساتھ کے ای ایل اور 3 کروڑ 77 لاکھ شیئرز کے حجم کے ساتھ یونیٹی رہی۔

تبصرے (0) بند ہیں