'ڈزنی کی فلم کا حصہ بن کر بھی کیریئر کو کوئی فائدہ نہیں پہنچا'

05 دسمبر 2019
مینا مسعود نے ڈزنی کی کامیاب فلم الہ دین میں مرکزی کردار نبھایا — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ
مینا مسعود نے ڈزنی کی کامیاب فلم الہ دین میں مرکزی کردار نبھایا — فوٹو/ یوٹیوب اسکرین شاٹ

رواں سال ڈزنی کی کامیاب کارٹون فلم 'الہ دین' کا لائیو ایکشن ریمیک ریلیز ہوا جو باکس آفس پر شاندار کمائی کرنے میں کامیاب بھی ثابت ہوا۔

فلم میں الہ دین کا مرکزی کردار کینیڈین اداکار مینا مسعود نے ادا کیا، برطانوی اداکارہ ناومی سکاٹ فلم میں 'جاسمین' بنی ہیں، جبکہ جنی کا کامیاب کردار ول سمتھ نے نبھایا۔

فوٹو: فیس بک
فوٹو: فیس بک

'الہ دین' کی کامیابی کے بعد جہاں مداحوں اور تجزیہ کاروں کا یہی ماننا ہے کہ اتنے مثبت تجزیوں کے بعد فلم کے اداکاروں مینا مسعود اور ناومی سکاٹ کے کیریئر کو فائدہ پہنچے گا، وہیں اداکار مینا مسعود کا کچھ اور ہی ماننا ہے۔

ان اسٹائل کی رپورٹ کے مطابق مینا مسعود کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ الہ دین جیسی کامیاب فلم میں جلوہ گر ہونے کے باوجود بھی انہیں کیریئر میں کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

اداکار کے مطابق الہ دین کے بعد جیسی توجہ انہوں نے توقع کی تھی ویسی ملی نہیں۔

مینا مسعود کا کہنا تھا کہ 'میں ہمیشہ خاموش رہا لیکن اب میں چاہتا ہوں کہ لوگوں کو اس بات کا اندازہ ہو کہ الہ دین جیسی فلم میں کام کرنے کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ آپ کا ہر سفر پھولوں جیسا ہو، یہ سوچ غلط ہے کہ فلم نے کروڑوں روپے کمائے تو مجھے ہر قسم کی آفرز مل رہی ہوں گی، ایسا کچھ نہیں ہے'۔

مزید پڑھیں: 'الہ دین' شائقین کے ساتھ ساتھ باکس آفس پر بھی چھا گئی

مینا مسعود کے مطابق 'حقیقت یہ ہے کہ الہ دین کے بعد سے اب تک میں نے کسی فلم کے لیے اوڈیشن تک نہیں دیا، نہ ہی مجھے کوئی آفر ملی، مجھے ذاتی طور پر اس فلم کی کامیاب سے کوئی فائدہ نہیں پہنچا'۔

یاد رہے کہ رواں سال 24 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی فلم 'الہ دین' نے صرف ایک ہفتے میں ہی 31 ارب پاکستانی روپے سے زائد کمائے تھے، جبکہ صرف شمالی امریکا میں 105 ملین ڈالر یعنی 15 ارب پاکستانی روپے سے زائد کی کمائی کرکے نیا ریکارڈ قائم کردیا تھا۔

فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

مینا مسعود کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ 'میں کوئی بیٹ مین جیسی فلم ملنے کی امید نہیں کررہا پر کم ازا کم کسی اوڈیشن کے لیے تو مجھے بلایا جاسکتا ہے'۔

گائے ریچی کی ہدایات میں بننے والی فلم 'الہ دین' 1992 میں ریلیز ہوئی کارٹون فلم الہ دین کا لائیو ایکشن ریمیک ہے۔

کارٹون فلم 'الہ دین' نے اپنی ریلیز کے بعد سے اب تک دنیا بھر میں 76 ارب پاکستانی روپے سے زائد کمائے۔

فلم آج بھی بچوں اور بڑوں دونوں کے درمیان نہایت مقبول ہے۔

فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

تبصرے (0) بند ہیں