وزیر اعلیٰ سندھ کے خطاب کے دوران بیروزگار نوجوان کا شور شرابہ

اپ ڈیٹ 08 دسمبر, 2019

ای میل

کراچی میں شہید ملت انڈر پاس کی افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے خطاب کے دوران راشد نامی بے روزگار نوجوان نے اسٹیج پر آکر شور شرابہ کرتے ہوئے نوکری کا مطالبہ کر دیا۔

اس دوران اسٹیج کے اردگرد موجود تقریب کی انتظامیہ نے نوجوان کو ہٹانے کی کوشش کی تاہم وزیر اعلیٰ سندھ نے تقریب کے بعد نوجوان سے ملاقات کا کہا۔

تقریب کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوجوان سے ملاقات کی اور اس کی جانب سے اسپیشل اسسٹنٹ کی نوکری مانگنے پر کہا کہ اسپیشل اسسٹنٹ کی جو پوسٹ آپ مانگ رہے ہیں وہ سیاسی پوسٹ ہے اور حکومت براہ راست نوکری نہیں دے سکتی کیونکہ تمام نوکریاں اشتہارات کے ذریعے میرٹ پر دی جاتی ہیں۔

بعد ازاں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نوجوان کو تعلیم حاصل کرنے میں مدد کی پیشکش کی۔