پولیس کی غفلت کے باعث طالب علم کے گینگ ریپ کی ویڈیو وائرل

اپ ڈیٹ 11 دسمبر 2019
ڈان کے علم میں یہ بات آئی کہ درج کیے گئے مقدمے پر پولیس نے تفتیش ہی نہیں کی — فائل فوٹو / اے پی
ڈان کے علم میں یہ بات آئی کہ درج کیے گئے مقدمے پر پولیس نے تفتیش ہی نہیں کی — فائل فوٹو / اے پی

بہاولپور: بغداد الجدید پولیس تھانے کی مبینہ غفلت کے باعث گیارھویں جماعت کے طالب علم کے گینگ ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق طالب علم کو ایک ماہ قبل اس کی جماعت کے ساتھی نے دیگر 11 افراد کے ساتھ مل کر گینگ ریپ کا نشانہ بنایا تھا۔

مذکورہ کیس میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا تھا جبکہ دیگر ملزمان نے ضمانت قبل ازا گرفتاری حاصل کرلی جبکہ واقعے کا مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب رہا تھا۔

دوسری جانب پولیس مقدمے کے اندراج کے باجود ملزم سے ویڈیو حاصل نہیں کرسکی اور ملزم کی جانب سے مقدمہ واپس لینے کے لیے متاثرہ طالب علم کے اہلِ خانہ کو دھمکیاں دی جاتی رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مظفر گڑھ: 5 سالہ بچی کے ساتھ ریپ کرنے والا ملزم گرفتار

ڈان کے علم میں یہ بات آئی کہ درج کیے گئے مقدمے پر پولیس نے تفتیش ہی نہیں کی۔

متاثرہ طالب علم اور اس کے اہلِ خانہ پولیس کی غلفت کی شکایت کرنے کے لیے ریجنل پولیس افسر (آر پی او) فیاض احمد دیو کے سامنے پیش ہوئے۔

جس پر آرپی او نے ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) کو ملزمان کے خلاف کارروائی کرنے اور رپورٹ جمع کروانے کا حکم دیا۔

اس حوالے سے ڈی پی او کے پرسنل ریلیشن آفیسر (پی آر او) نے بتایا کہ ریپ کا واقعہ 8 نومبر کو پیش آیا تھا جس کے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: 12 سالہ لڑکی کو ریپ کے بعد 80 فٹ گہرے کنویں میں پھینک دیا

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان طالب علم کو کھانا کھانے کے بہانے کچی بستی طبہ بدر شیر میں واقع ایک گھر میں لے گئے تھے جبکہ مقدمے میں نامزد طالب علم بھی موقع واردات پر موجود تھا۔

ایف آئی آر میں بتایا گیا کہ ملزمان نے طالب علم کا گینگ ریپ کیا اور اسے بلیک میل کرنے کے لیے ویڈیو بنالی۔

پی آر او نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے چالان جمع کروادیا ہے لیکن ملزم نے گرفتاری سے قبل عبوری ضمانت حاصل کرلی تھی جبکہ ڈی این اے کے نمونے بھیج دیے گئے تھے اس کے علاوہ ڈی پی او نے ملزمان کی حراست کے لیے ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں