وادی کیلاش کا مذہبی تہوار چاوموس 2019 کا اختتام

23 دسمبر 2019

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال کی وادی کیلاش کا سالانہ 15 روزہ مذہبی تہوار چاوموس اختتام پذیر ہوگیا جہاں آخری روز کمیونٹی ہال میں رقص کی محفل منعقد ہوئی۔

محکمہ سیاحت کے زیرانتظام منعقدہ کیلاش کے 15 روزہ مذہبی تہوار کے دوران شیخاندہ کا علاقہ پہلی بار سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا تھا جہاں بزکشی کے مقابلے تہوار کی مناسبت سے مختلف رسومات کی ادا کی گئیں۔

چترالی کی وادی کیلاش میں چاوموس تہوار گزرے سال کو الواداع جبکہ نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لئے منایا جاتا ہے اور اس تہوار میں کئی نئے جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ جاتے ہیں اور اس تہوار میں پسند کی شادی کا اظہار بھی کیا جاتا ہے۔

تہوار کے آخری روز صبح سویرے مذہبی رسم لواک بیاک ادا کی گئی جس کے بعد گاؤں بتریک کے پہاڑی علاقے میں لومڑی کی تلاش شروع کی گئی جو اس تہوار کا نہایت ہی دلچسپ حصہ ہےاور تلاش کے بعد لومڑی کو ڈھونڈ نکالا گیا جس کو نئے سال کے لیے نیک شگون قرار دیا گیا۔

برون کے مقام پر ڈانسنگ پلیس میں حسب روایت منعقدہ اختتامی تقریب منعقد ہوئی جہاں مقامی رقص کیا گیا اورتہوار کے لیے مخصوص گانے گا کر ماحول کو دوبال کردیا گیا۔

اس موقع پر کیلاش کے مختلف گاؤں سے آئے مرد و خواتین میں گانے کا دلچسپ مقابلہ بھی ہوا اور بزرگوں نے کیلاش قبیلے کی بہادری اور جرات کی داستانیں نو جوان نسل کو بیان کی۔

چاوموس تہوار میں مرد وخواتین نے روایتی رقص پیش کیا—فوٹو:محکمہ سیاحت
چاوموس تہوار میں مرد وخواتین نے روایتی رقص پیش کیا—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے مختلف رسومات ادا کی گئیں—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش کے مذہبی تہوار کی مناسبت سے مختلف رسومات ادا کی گئیں—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش کے مختلف گاؤں سے آئے ہوئے افراد کے درمیان دلچسپ مقابلے بھی ہوئے—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش کے مختلف گاؤں سے آئے ہوئے افراد کے درمیان دلچسپ مقابلے بھی ہوئے—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش کے 15 روزہ تہوار کا اہم کھیل بزکشی بھی ہے—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش کے 15 روزہ تہوار کا اہم کھیل بزکشی بھی ہے—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش کے بزرگوں نے نوجوانوں کو اپنے قبیلے کی بہادری کی داستانیں بھی بیان کیں—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش کے بزرگوں نے نوجوانوں کو اپنے قبیلے کی بہادری کی داستانیں بھی بیان کیں—فوٹو:محکمہ سیاحت
اس 15 روزہ مذہبی تہوار میں نوجوان مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں—فوٹو:محکمہ سیاحت
اس 15 روزہ مذہبی تہوار میں نوجوان مختلف کھیلوں میں حصہ لیتے ہیں—فوٹو:محکمہ سیاحت
بزکشی کا مقابلہ اس تہوار کا سب سے اہم کھیل ہے—فوٹو:محکمہ سیاحت
بزکشی کا مقابلہ اس تہوار کا سب سے اہم کھیل ہے—فوٹو:محکمہ سیاحت
شیخاندہ کا مقام پہلی مرتبہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا جہاں بزکشی کے مقابلے ہوئے—فوٹو:محکمہ سیاحت
شیخاندہ کا مقام پہلی مرتبہ سیاحوں کے لیے کھول دیا گیا جہاں بزکشی کے مقابلے ہوئے—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش قبیلے کا مذہبی تہوار 15 روز کے بعد اختتام پذیر ہوا—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش قبیلے کا مذہبی تہوار 15 روز کے بعد اختتام پذیر ہوا—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش میں منعقدہ اس مذہبی تہوار میں کئی جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے—فوٹو:محکمہ سیاحت
کیلاش میں منعقدہ اس مذہبی تہوار میں کئی جوڑے زندگی کے بندھن میں بندھ گئے—فوٹو:محکمہ سیاحت