پاکستان سمیت دنیا بھر میں کرسمس کا جشن

25 دسمبر 2019

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج مسیحی برادری کا مذہبی تہوار کرسمس جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔

کرسمس کے موقع پر ملک بھر کے گرجا گھروں میں تقاریب جاری ہیں، جس کے لیے گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ محلوں اور شاپنگ مالز کو خوبصورتی سے سجایا گیا اور مسیحی افراد نے بھرپور دلچسپی کا اظہار کیا۔

کرسمس کے موقع پر دنیا بھر کے مختلف ممالک میں بھی خصوصی تقاریب کا منعقد کی گئیں۔

اس موقع پر صدر مملکت عارف علوی اور وزیر اعظم عمران خان سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں عیسائی برادری 25 دسمبر کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے یوم پیدائش کے طور پر مناتی ہے۔

ویسے تو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی مستند یوم پیدائش کسی کو معلوم ہی نہیں البتہ ان کی پیدائش کے 3 صدیوں بعد عیسائی برادری نے اس تہوار کو منانے کے لیے 25 دسمبر کی تاریخ کو منتخب کیا۔

لاہور کے چرچ کو بہترین انداز سے سجایا گیا — فوٹو: رائٹرز

لاہور کے ایک چرچ میں کرسمس کی تقریب کا انعقاد کیا گیا — فوٹو:رائٹرز

لاہور میں کرسمس کی تقریب میں مسیحی افراد کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی— فوٹو : اے ایف پی

ہانگ کانگ کے چرچ میں کرسمس کی تقاریب کے لیے بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی — فوٹو: اے پی

کرسمس کے موقع پر ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں — فوٹو: اے ایف پی

اس موقع پر لاہور کے گرجا گھر کو برقی قمقموں سے سجایا گیا — فوٹو: اے ایف پی

اس موقع پر گرجا گھروں کے باہر سخت سیکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے — فوٹو: اے ایف پی

بھارت کے ایک چرچ میں تہوار جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا — رائٹرز

مسیحی افراد کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں میں بڑی تعداد میں جمع ہوئے — فوٹو: رائٹرز

جرمنی میں ایک چرچ کے ممبرز نے کرسمس کے روایتی کردار سینٹاکلاس کا روپ دھار لیا — فوٹو: رائٹرز

امریکا کے ایک چرچ میں مسیحی برادری مذہبی تہوار منارہی ہے — فوٹو: رائٹرز

بنگلہ دیش میں چرچ کے باہر کرسمس کے روایتی کردار سینٹاکلاس نے بچوں میں چاکلیٹ تقسیم کیں — فوٹو: اے ایف پی