ملت کا پاسباں ہے محمد علی جناح

25 دسمبر 2019

پاکستان میں بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کا 144 واں یومِ پیدائش عقیدت و احترام سے منایا گیا۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے اور تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جبکہ ملک بھر میں عام تعطیل رہی۔

اس سلسلے میں کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کی جگہ گارڈز کے فرائض سنبھالے۔

قائداعظم کے یوم پیدائش کے موقع پر گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور صوبے کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی، اس موقع پر انہوں نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی لکھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دی، آرمی چیف نے مزار قائد پر فاتحہ خوانی کی اور بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

آج کے اس دن کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیغامات بھی جاری کیے۔

صدر اور وزیراعظم نے اپنے پیغامات میں کہا کہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال نے ایک مرتبہ پھر عظیم قائد کے اس عزم کی توثیق کی ہے کہ انتہا پسند ہندو، مسلم اقلیت کو عزت اور وقار کے ساتھ جینے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔

بانی پاکستان کے یوم پیدائش کی مناسبت سے ملک بھر میں سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم لہرائے گئے — فوٹو: اے ایف پی

کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی — فوٹو: اے ایف پی

پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کے چاق و چوبند دستے نے پاک فضائیہ کی جگہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے — فوٹو: اے ایف پی

گورنر سندھ عمران اسمٰعیل اور صوبے کے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی — فوٹو: اے پی پی

وزیر تعلیم شفقت محمود نے مزار پر حاضری کے بعد باغ میں پودا بھی لگایا — فوٹو: اے پی پی

مزار قائد پر حاضری دینے والوں میں بابائے قوم کے خاندان کے افراد بھی شامل تھے — فوٹو: اے پی پی

یوم قائد کے سلسلے میں لاڑکانہ میں 'جناح واک' کا ابھی اہتمام کیا گیا — فوٹو: اے پی پی