• KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am
  • KHI: Fajr 5:40am Sunrise 7:01am
  • LHR: Fajr 5:20am Sunrise 6:46am
  • ISB: Fajr 5:28am Sunrise 6:56am

امریکا کی معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز 19 جنوری کو پاکستان آئیں گی

شائع January 10, 2020
ایلس ویلز 19 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کے وفاقی دارالحکومت  اسلام آباد آئیں گی— فائل فوٹو: اے ایف پی
ایلس ویلز 19 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئیں گی— فائل فوٹو: اے ایف پی

امریکا کی پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیائی امور ایلس ویلز 19 سے 22 جنوری کے درمیان پاکستان کا دورہ کریں گی۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق ایلس ویلز 13 سے 22 جنوری کے درمیان سری لنکا، بھارت اور پاکستان کا دورہ کریں گی۔

بیان کے مطابق ایلس ویلز 13 اور 14 جنوری کو سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ہوں گی جہاں وہ سری لنکا کے سینئر حکومتی عہدیداران اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گی۔

مزید پڑھیں: افغان مفاہمتی عمل:ایلس ویلز، زلمے خلیل زاد پاکستان آئیں گے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایلس ویلز سری لنکن حکام سے ملاقات میں دو طرفہ معاملات اور خطے کے مسائل سمیت آزاد اِنڈو-پیسیفک ریجن میں مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال کریں گی جو ترقی، جمہوریت، انصاف اور انسانی حقوق کو فروغ دے۔

بیان میں کہا گیا کہ سری لنکا کے بعد 15 سے 18 جنوری کے دوران ایلس ویلز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کا دورہ کریں گی جہاں وہ رائیسینا ڈائیلاگ میں شرکت کریں گی۔

علاوہ ازیں ایلس ویلز 2019 میں امریکا اور بھارت کے کامیاب مذاکرات کے بعد امریکا-بھارت کی اسٹریٹجک گلوبل پارٹنر شپ کو آگے بڑھانے کے لیے بھارتی حکام سے ملاقات بھی کریں گی جبکہ تاجر برادری اور سول سوسائٹی کے ارکان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کریں گی۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق ایلس ویلز 19 سے 22 جنوری کے دوران پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی سفیر ایلس ویلز منگل کو اسلام آباد پہنچیں گی

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے دورے کے دوران وہ سینئر حکومتی عہدیداران اور سول سوسائٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کریں گی اور دوطرفہ معاملات سمیت خطے کے مسائل پر تبادلہ خیال کریں گی۔

امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے ہمراہ معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز اسلام آباد آئیں گی۔

خیال رہے کہا کہ ایلس ویلز نے گزشتہ برس اپریل میں امریکا کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے ہمراہ اسلام آباد کا دورہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 2 دسمبر 2024
کارٹون : 1 دسمبر 2024