دونوں بہنوں نے 2007 میں ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: اے ایف پی
دونوں بہنوں نے 2007 میں ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا تھا—فوٹو: اے ایف پی

ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمینٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) سے گزشتہ برس ریٹائرڈ ہونے والی امریکی جڑواں ریسلر بہنیں، 36 سالہ نکی اور بری بیلا، کے مداحوں کے لیے خوشخبری ہے کہ دونوں اسٹارز اس وقت حاملہ ہیں۔

دونوں جڑواں ریسلر بہنوں نے پہلے بھی اپنے حمل سے متعلق بتادیا تھا تاہم مداحوں نے ان کی باتوں پر یقین نہیں کیا کیوں کہ وہ اکثر اپنے مداحوں کے ساتھ مذاق کرتی رہتی ہیں۔

تاہم اب انہوں نے پہلی مرتبہ تصدیق کی کہ وہ دونوں نہ صرف حاملہ ہیں بلکہ دونوں کے ہاں جلد بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔

امریکی فیشن میگزین ’پیپلز‘ کے ٹی وی چینل سے بات چیت کے دوران 36 سالہ جڑواں بہنوں نے تصدیق کی کہ وہ اگلے 2 ہفتوں میں ماں بننے والی ہیں۔

پیپلز میگزین کی جانب سے دونوں جڑواں بہنوں کی جاری کی گئی ویڈیو میں دونوں پر حمل کے اثرات نمایاں طور پر دیکھے جاسکے ہیں۔

دونوں بہنوں نے 2019 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا—فوٹو: فیس بک
دونوں بہنوں نے 2019 میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا—فوٹو: فیس بک

انٹرویو کے دوران دونوں بہنوں نے اعتراف کیا کہ اگرچہ انہوں پہلے بھی اپنے حاملہ ہونے سے متعلق باتیں کیں مگر لوگوں نے ان پر یقین نہیں کیا۔

جڑواں بہنوں کا کہنا تھا کہ جسمانی تندرستی اور فٹنیس کی وجہ سے لوگوں نے ان کی باتوں پر یقین نہیں کیا مگر حقیقت یہ ہے کہ وہ جلد ہی مائیں بننے والی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نکی بیلا کا ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

انٹرویو کے دوران دونوں بہنوں کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ جس طرح وہ جڑواں بہنیں ہیں اسی طرح وہ بھی جڑواں بچوں کو جنم دیں۔

بری بیلا شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام
بری بیلا شادی شدہ اور ایک بچے کی ماں ہیں—فوٹو: انسٹاگرام

نکی اور بری بیلا کے مطابق اگر ان کے ہاں جڑواں بچے نہ بھی ہوئے تو ان کے ہاں پیدا ہونے والے بچے ایک طرح سے جڑواں ہی ہوں گے کیوں کہ دونوں ایک ہی وقت میں حاملہ ہوئیں۔

خیال رہے کہ بری اور نکی بیلا نے 2007 میں ریسلنگ کیریئر کا آغاز کیا اور دونوں ایک ساتھ ریسلنگ رنگ میں اتری تھیں۔

دونوں بہنوں کی جوڑی کو بے حد پسند کیا گیا اور دونوں نے کئی ریسلنگ ایونٹ اپنے نام کیے۔

مزید پڑھیں: شادی سے ایک ماہ قبل جان سینا کی منگیتر سے علیحدگی

ریسلنگ رنگ میں دونوں انتہائی بولڈ انداز میں اپنی حریف خواتین کو چت کرتی دکھائی دیتی تھیں جب کہ بولڈ انداز کی وجہ سے انہیں میڈیا میں بھی کافی شہرت ملی۔

نکی بیلا نے حال ہی میں منگنی کی ہے—فوٹو: اے ایف پی
نکی بیلا نے حال ہی میں منگنی کی ہے—فوٹو: اے ایف پی

بری اور نکی بیلا نے نہ صرف ریسلنگ رنگ میں خود کو منوایا بلکہ انہوں نے ٹی وی اور فلموں میں بھی کام کیا جب کہ فیشن کی دنیا میں بھی انہوں نے اپنا نام بنایا۔

دونوں نے 2019 میں ریسلنگ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تاہم اس سے قبل ہی انہوں نے ’ٹوئن بیلا‘ نامی اپنا یوٹیوب شو شروع کیا جب کہ دونوں نے ’بیلاز پوڈ کاسٹ‘ نامی ایک اور شو بھی شروع کیا جو دیکھتے ہی دیکھتے مقبول ہوگیا۔

دونوں بہنوں نے جہاں ریسلنگ ایوارڈز اپنے نام کیے وہیں انہوں نے فلم اور فیشن کی دنیا میں بھی ایوارڈز حاصل کیے اور انہیں کافی شہرت حاصل رہی۔

دونوں بہنوں کے مطابق ان کے بچے ایک طرح سے جڑواں ہوں گے—فوٹو: پیپلز میگزین
دونوں بہنوں کے مطابق ان کے بچے ایک طرح سے جڑواں ہوں گے—فوٹو: پیپلز میگزین

دونوں بہنیں اپنے بولڈ انداز سمیت اپنے معاشقوں کی وجہ سے بھی شہرت میں رہیں، ماضی میں نکی بیلا کے تعلقات ریسلر اور اداکار جان سینا سے تھے جب کہ ان کی بہن بری بیلا کے بھی پہلے چند افراد سے تعلقات رہے۔

بری بیلا نے 2014 میں ریسلر ڈینیئل برین سے شادی کی اور انہیں پہلی بھی ایک بیٹی ہے اور اب وہ دوسری بار امید سے ہیں۔

نکی بیلا نے اگرچہ شادی نہیں کی ہے تاہم انہوں نے حال ہی میں اداکار آرٹم چنگوستیو سے منگنی کی تھی۔

بری بیلا نے اپنی جڑواں بہن کے حمل سے انکشاف کیا کہ وہ منگنی سے قبل ہی حاملہ ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے انہوں نے منگنی کی اور جلد ہی وہ شادی بھی کریں گی۔

A photo posted by Instagram (@instagram) on

تبصرے (0) بند ہیں