5 فروری کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کا دن

اپ ڈیٹ 06 فروری 2020

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے، جس کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔

یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے تاہم بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے اور لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باعث اس دن کی اہمیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

اس موقع پر پاکستان بھر میں عام تعطیل ہے جبکہ اس دن کی مناسبت سے پاکستان پوسٹ نے یادگاری ٹکٹ بھی جاری کیا ہے۔

اس کے علاوہ یوم یکجہتی کشمیر پر پاکستان اور آزاد جموں و کشمیر کو جوڑنے والے کوہالا، منگلا، ہولار اور آزاد پتن کے مقام پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی گئی جبکہ وفاقی دارالحکومت میں ڈی چوک پر بھی شہریوں نے انسانی ہاتھوں کی زنجیر بنائی۔

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مختلف حصوں میں ریلیوں، جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ بھارتی مظالم کے خلاف احتجاج بھی کیا جارہا ہے۔

شہرِ قائد میں عوام کی بڑی تعداد نے اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو یاد رکھا — فوٹو: اے ایف پی
شہرِ قائد میں عوام کی بڑی تعداد نے اس موقع پر کشمیری بھائیوں کو یاد رکھا — فوٹو: اے ایف پی
وفاقی دارالحکومت میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا 
— فوٹو: اے ایف پی
وفاقی دارالحکومت میں بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
مختلف جماعتوں کی جانب سے جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا 
— فوٹو: اے ایف پی
مختلف جماعتوں کی جانب سے جلسوں اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
مظفرآباد میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں
— فوٹو: رائٹرز
مظفرآباد میں بھی یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر ریلیاں نکالی گئیں — فوٹو: رائٹرز
یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے— فوٹو: اے ایف پی
یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن  منایا جارہا ہے— فوٹو: رائٹرز
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا دن منایا جارہا ہے— فوٹو: رائٹرز
ریلیوں، جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
ریلیوں، جلسوں، سیمینارز اور دیگر تقاریب کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
ملک بھر میں یوم یکجہتی  کشمیر کی مناسبت سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا — فوٹو: اے ایف پی
مظفرآباد میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی — فوٹو: رائٹرز
مظفرآباد میں انسانی ہاتھوں کی زنجیر بھی بنائی گئی — فوٹو: رائٹرز
حیدرآباد میں بھی اس موقع کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی— فوٹو: رائٹرز
حیدرآباد میں بھی اس موقع کی مناسبت سے ریلی نکالی گئی— فوٹو: رائٹرز
بچوں نے بھی  ریلیوں میں شرکت کرکے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا 
— فوٹو: جماعت اسلامی 
فیس بک پیج
بچوں نے بھی ریلیوں میں شرکت کرکے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کیا — فوٹو: جماعت اسلامی فیس بک پیج
شانگلہ میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں
— فوٹو: عمر باچا
شانگلہ میں بھی کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ریلیاں نکالی گئیں — فوٹو: عمر باچا