پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020 کے تیسرے روز بھی دو میچ کھیلے گئے اور اپنے ابتدائی میچوں میں شکست کا سامنا کرنے والی پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں نے کامیابی حاصل کرلی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پہلا میچ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا جہاں پشاور زلمی نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور گلیڈی ایٹرز کو شکست دے دی۔

کامران اکمل نے رواں سیزن کی پہلی سنچری مکمل کی اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان دوسرا میچ کھیلا گیا، رونکی اور کولن منرو نے جارحانہ بیٹنگ کی اور اسلام آباد کو باآسانی 8 وکٹوں سے فتح دلادی۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تسیرے روز بھی تماشائیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا—فوٹو:اے ایف پی

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا گیا—فوٹو:اے ایف پی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز دوسرے میچ میں 148 رنز بناسکی—فوٹو:اے ایف پی

پی ایس ایل کے دوران سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے گئے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

زلمی کے وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی

کامران اکمل نے زلمی کو نہ صرف میچ جیتوایا بلکہ رواں سیزن کی پہلی سنچری بھی بنائی—فوٹو:اے ایف پی

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی—فوٹو:اے ایف پی

لاہور میں دوسرا میچ ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا گیا—فوٹو:اے ایف پی

کراچی میں کرکٹ شائقین نے قومی پرچم اٹھائے ہوئے تھے—فوٹو:اے ایف پی

ملتان سلطانز نے 164 رنز بنائے اور اسلام آباد نے پہلی کامیابی حاصل کرلی—فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد کے عماد بٹ نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا—فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد یونائیٹڈ نے میچ 8 وکٹوں سے جیت لیا، رونکی کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا—فوٹو:اے ایف پی

ای میل

ویڈیوز

حرم شریف میں مطاف کے حصے میں طواف کا سلسلہ بحال ہوگیا
تبلیغی مرکز میں کورونا کیسز، رائیونڈ سٹی کو قرنطینہ قرار دیدیا گیا
'2 سے 3 روز میں صورتحال بہتر ہوئی تو لاک ڈاؤن ختم کیا جاسکتا ہے'
شہری کا لاک ڈاؤن کے دوران پولیس سے بچنے کا انوکھا انداز

تصاویر

پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث سڑکیں سنسان، معمولات معطل
مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کے باعث سڑکیں سنسان، مارکیٹیں ویران
کورونا وائرس سے ملک بھر میں معمولات زندگی متاثر
تماشائیوں سے خالی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کی فتح

تبصرے (0) بند ہیں