بھارت میں ایک طرف جہاں امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا تو دوسری طرف متنازع شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف پرتشدد مظاہروں نے نئی دہلی کا رنگ ہی بدل ڈالا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے دورے کے پہلے دن ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم کا افتتاح کرنے سمیت وہاں ایک لاکھ افراد کے مجمع سے خطاب بھی کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت میں اپنے پہلے خطاب میں ہی پاکستان کی تعریف کی اور اعتراف کیا کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پاکستان کے ساتھ مل کر لڑ رہے ہیں۔

امریکی صدر نے خاتون اول کے ہمراہ تاج محل کا بھی دورہ کیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے ساتھ ہی 'سی اے اے' کے خلاف مظاہروں میں شدت آگئی اور 2 دن میں متعدد واقعات میں 10 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوگئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ تو نہیں کیا تاہم نئی دہلی کو 3 ارب ڈالر کے دفاعی ہتھیار فروخت کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

بھارت میں سی اے اے کے خلاف جاری مظاہروں اور ہلاکتوں میں اضافے سے متعلق سوال کے جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ 'یہ معاملہ بھارت پر چھوڑتا ہوں'۔

امریکی صدر نے اپنے دورے میں مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی بھی پیشکش کی اور ساتھ ہی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کی بھی تعریف کی۔

سی اے اے کے حامی اپنے  مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
سی اے اے کے حامی اپنے مخالفین کو تشدد کا نشانہ بنارہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
بھارت اور امریکا کے مابین ٹیکس ختم کرنے سے متعلق کوئی  معاہدہ نہیں ہوا — فوٹو: رائٹرز
بھارت اور امریکا کے مابین ٹیکس ختم کرنے سے متعلق کوئی معاہدہ نہیں ہوا — فوٹو: رائٹرز
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی خاتون اول سے مصافحہ کررہے ہیں — فوٹو: اے پی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی امریکی خاتون اول سے مصافحہ کررہے ہیں — فوٹو: اے پی
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی صدر اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی — فوٹو: رائٹرز
ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی صدر اور ان کی اہلیہ سے بھی ملاقات کی — فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ نے خاتون اول کے ہمراہ مختلف پروگرامز میں شرکت کی — فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ نے خاتون اول کے ہمراہ مختلف پروگرامز میں شرکت کی — فوٹو: رائٹرز
ڈونلڈ ٹرمپ نے سی اے اے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا —فوٹو: رائٹرز
ڈونلڈ ٹرمپ نے سی اے اے سے متعلق سوال کا جواب نہیں دیا —فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ کی آمد کے ساتھ ہی نئی دہلی سمیت متعدد شہروں میں پرتشدد واقعات ہوتے رہے — فوٹو: اے ایف پی
ٹرمپ کی آمد کے ساتھ ہی نئی دہلی سمیت متعدد شہروں میں پرتشدد واقعات ہوتے رہے — فوٹو: اے ایف پی
ٹرمپ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کر رہے ہیں — فوٹو: رائٹرز
ہندو انتہا پسند مسجد پر پیٹرول بم پھینک رہا ہے — فوٹو: رائٹرز
ہندو انتہا پسند مسجد پر پیٹرول بم پھینک رہا ہے — فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ بھارت کو جنگی ہتھیار فروخت کرنے میں کامیاب رہے — فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ بھارت کو جنگی ہتھیار فروخت کرنے میں کامیاب رہے — فوٹو: رائٹرز
ٹرمپ اور نریندر مودی نے ون آن ون بھی ملاقات کی — فوٹو: اے پی
ٹرمپ اور نریندر مودی نے ون آن ون بھی ملاقات کی — فوٹو: اے پی

ای میل

ویڈیوز

وزیراعلیٰ پنجاب کا 25 لاکھ خاندانوں کے لیے 4، 4 ہزار روپے امداد کا اعلان
'ہر کسی کو کورونا ٹیسٹ کروانے کی ضرورت نہیں'
8 رکنی چینی ڈاکٹرز کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
حکومتی پابندی کی خلاف ورزی پر مقدمات، مساجد کے امام زیرحراست

تصاویر

مختلف شہروں میں لاک ڈاؤن کے باعث سڑکیں سنسان، مارکیٹیں ویران
کورونا وائرس سے ملک بھر میں معمولات زندگی متاثر
تماشائیوں سے خالی نیشنل اسٹیڈیم میں کراچی کی فتح
قلندرز تیسری فتح کے ساتھ تیسرے نمبر پر

تبصرے (0) بند ہیں