اوپر موجود تصویر کو دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کونسی شخصیت ہیں جن کو پاکستان میں بھی کروڑوں افراد پہچانتے اور ہوسکتا ہے کہ لاکھوں پسند بھی کرتے ہوں گے؟

ویسے یہ اشارہ دے سکتے ہیں کہ یہ درحقیقت کوئی مرد نہیں ایک خاتون ہیں اور وہ بھی گلوکارہ، تو اب بتائیں کہ کیا آپ پہچان سکتے ہیں؟

جی ہاں واقعی اس مردانہ حلیے کے ذریعے اپنی شخصیت کو چھپانے والی یہ خاتون ایک معروف گلوکارہ ہیں، مگر کیا آپ انہیں پہچان سکتے ہیں؟

ایک اور اشارہ یہ ہے کہ ان کا تعلق امریکا سے ہے اور انہوں نے یہ روپ ایک نئے گانے کی ویڈیو کے لیے بدلا ہے۔

تو کیا آپ پہچاننے میں کامیاب ہوئے ؟ ویسے ایک اور اشارہ بھی دیتے ہیں کہ گلوکارہ کے حقیقی بال سنہرے ہیں۔

اگر نہیں پہچان سکیں تو جان لیں کہ یہ مشہور گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ ہیں جن کی نئی میوزک ویڈیو 'دی مین' ریلیز کی گئی ہے اور پہلی بار اس کی ہدایات بھی انہوں نے خود دی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

بس اس روپ کی آواز کے لیے انہوں نے ڈیوائن جانسن المعروف دی راک کا سہارا لیا ہے اور ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ دنیا اب بھی مردوں کی ہے اور وہ جو چاہتے ہیں کرتے ہیں۔

ویڈیو کے آخر میں گلوکارہ ڈائریکٹر کی کرسی پر بیٹھی نظر آتی ہیں اور بڑے رعب سے 'مرد' کو ہدایات دیتی ہیں۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

ویڈیو کے آخر میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح میک اپ کے ذریعے گلوکارہ کی شخصیت کو بدلا گیا اور یہ تبدیلی اتنی حقیقی ہے کہ پہچاننا لگ بھگ ناممکن ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں