پی ایس ایل میں طلبہ کو ٹکٹوں پر خصوصی ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان

اپ ڈیٹ 03 مارچ 2020
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے 'مارچ میڈنس' کے نام سے خصوصی مہم متعارف کرائی گئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نوجوان تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے 'مارچ میڈنس' کے نام سے خصوصی مہم متعارف کرائی گئی ہے— فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ میں زیادہ سے زیادہ نوجوان تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں لانے کے لیے 'مارچ میڈنس' کے نام سے خصوصی مہم متعارف کرائی ہے جس میں طلبا کو پاکستان سپر لیگ کے ٹکٹ 30فیصد رعایتی نرخوں پر فروخت کیے جائیں گے۔

پاکستان سپر لیگ کے لیے پی سی بی کی جانب سے 'مارچ میڈنس' مہم متعارف کروادی گئی ہے جس کے تحت یکم مارچ سے طلبہ 30فیصد رعایتی نرخوں پر ٹکٹ حاصل کر کے سکیں گے۔

شائقین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے متعارف کرائے گئے یہ ٹکٹ ٹی سی ایس کے مخصوص سنٹرز پر دستیاب ہوں گے جس کی مزید تفصیلات درج ذیل ہیں۔

مہم کے تحت طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کا شناختی کارڈ دیکھا کر ٹکٹ پر 30 فیصد رعایت حاصل کر سکتے ہیں۔

طالب علم اپنے تعلیمی ادارے کے شناختی کارڈ پر ایک میچ کے زیادہ سے زیادہ 7 ٹکٹ رعایتی نرخ پر خرید سکتے ہیں اور یہ پیشکش یکم مارچ سے نافذ العمل ہوگی۔

لیگ کے ُکل 20 میچز مارچ کے مہینے میں کھیلے جائیں گے اور یہ پیشکش وی آئی پی اور پریمیئم کیٹیگری کے ٹکٹوں کے لیے ہے البتہ اس پیشکش کا اطلاق ایونٹ کے پلے آف میچز اور فائنل کے ٹکٹوں پر نہیں ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کے تمام میچز ملک میں منعقد ہو رہے ہیں اور کراچی، لاہور، راولپنڈی اور ملتان ان میچز کی میزبانی کر رہے ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں