لاہور قلندرز کی چوتھے میچ میں پہلی فتح

04 مارچ 2020

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) 2020 میں لاہور قلندرز نے مسلسل 3 شکستوں کے بعد پہلی فتح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 37 رنز سے شکست دے کر حاصل کی۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے 16 ویں میچ میں سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تو سمیت پٹیل اور بین ڈنک نے شان دار بیٹنگ کرتےہوئے رواں سیزن کا سب سے بڑا اسکور بورڈ پر سجایا اور دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں بھی مکمل کیں۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 209 رنز بنائے، بین ڈنک 93 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے تاہم سمیت پٹیل 71 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم اننگز کی آخری گیند پر 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور 37 رنز سے شکست ہوئی، ان کی اننگز میں بین کٹنگ کے جارحانہ 53 رنز بھی شامل تھے جس میں انہوں نے 3 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔

لاہور کے بین ڈینک نے شان دار 93 رنز بنائے اور ٹیم کو فتح دلائی—فوٹو: اے ایف پی

کرس لِن اور فخر زمان نے 36 رنز کا آغاز فراہم کیا—فوٹو:لاہور قلندرز ٹویٹر

فخر زمان 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

نواز نے فخر زمان کی وکٹ حاصل کی—فوٹو: اے ایف پی

محمد حفیظ کو فواد احمد نے کھاتہ کھولنے کی اجازت نہیں دی—فوٹو: اے ایف پی

لاہور قلندرز کے سمیت پٹیل نے بین ڈنک کا بھرپور ساتھ دیا اور 71 رنز کی اننگز کھیلی—فوٹو: اے ایف پی

انور علی نے ایک اچھا کیچ لیا—فوٹو: اے ایف پی

جیسن روئے بھی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست سے نہ بچاسکے اور 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

سرفراز احمد 9 رنز بنا کر سمیت پٹیل کی گیند پر آؤٹ ہوئے—فوٹو: اے ایف پی

سرفراز احمد 9 رنز بنا سکے—فوٹو: اے ایف پی

گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 172 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی—فوٹو: اے ایف پی

لاہور قلندرز کے سلمان ارشاد نے 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:پی ایس ایل ٹویٹر