اسلام آباد یونائیٹڈ کی ایک اور فتح

05 مارچ 2020

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کے 17 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کو 71 رنز سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کولن منرو کی ناقابل شکست اننگز کی بدولت 3 وکٹوں پر 198 رنز بنا کر لاہور کو ایک مشکل ہدف دے دیا جہاں دوسری بیٹنگ شروع ہونے سے قبل بارش ہوئی اور اننگز بھی تاخیر کا شکار ہوئی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں شدید دباؤ کا شکار نظر آئی اور پوری ٹیم 127 رنز پر آؤٹ ہو کر میچ 71 رنز سے ہار گئی۔

یونائیٹڈ کے کولن منرو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

رومان رئیس اور ظفر گوہر نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی

لاہور قلندرز کے باؤلرز صرف 3 وکٹیں حاصل کرپائے—فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کولن منرو نے ناقابل شکست 87 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

سمیت پٹیل نے لاہور قلندرز کے لیے گزشتہ میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی تھی لیکن یونائیٹڈ کے خلاف ناکام ہوئے—فوٹو:ائے ایف پی

لاہور قلندرز کے سلمان ارشاد ایک وکٹ حاصل کرسکے—فوٹو:اے ایف پی

لیوک رونکی اور منرو نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 103 رنز بنائے—فوٹو:اے ایف پی

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بارش کے باعث دوسری اننگز شروع ہونے میں تاخیر ہوئی—فوٹو: پی ایس ایل ٹویٹر

اسلام آباد یونائیٹڈ نے بہترین بیٹنگ کے بعد دوسری اننگز کے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی