پی ایس ایل میں بارش اور چوکوں، چھکوں کی آنکھ مچولی

07 مارچ 2020

پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)2020 کا 20 واں اور 21 واں میچ مختصر رہا جہاں بارش کے باعث پہلا میچ پشاور زلمی نے ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت جیتا جبکہ دوسرے میچ میں لاہور قلندرز نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 وکٹوں سے دوسری کامیابی حاصل کی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پشاور پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں پر 195 رنز بنائے تھے جس میں کپتان شاداب خان 77، کولن منرو کے 52 رنز اور کولن انگرام کے 41 رنز شامل تھے۔

پشاور زلمی کی جانب سے کامران اکمل نے جارحانہ آغاز کرتے 37 رنز بنائے تاہم جب ٹیم کا اسکور 9 اوورز میں 2 وکٹوں پر 85 رنز تھا تو بارش کے باعث میچ کو روک دیا گیا اور ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت 7 رنز سے کامیاب قرار دیا گیا۔

شاداب خان کو اچھی بیٹنگ کے اعتراف میں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں دوسرا میچ لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا جو قلندرز کی خطرناک باؤلنگ کے باعث یک طرفہ ثابت ہوا۔

گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 98 رنز بنا سکی جس کے لیے قلندرز کے سمیت پٹیل نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ قلندرز نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 12 ویں اوور میں 100 رنز بنا کر حاصل کرلیا۔

پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان میچ میں بارش ہوئی—فوٹو:اے ایف پی

پشاور زلمی کے باؤلرز صرف 5 وکٹیں حاصل کرسکے—فوٹو:اے ایف پی

کولن منرو اور شاداب خان نے اسلام آباد کا اسکور 195 رنز تک پہنچانے میں بنیادی کردار ادا کیا—فوٹو:اے ایف پی

کارلوس بریتھویٹ نے 52 رنز بنانے والے کولن منرو کی وکٹ حاصل کی—فوٹو:اے ایف پی

اسلام آباد یونائیٹڈ کے بلے بازوں نے اچھی کارکردگی دکھائی—فوٹو:اے ایف پی

زلمی کے امام الحق صرف 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی

پشاور زلمی کو ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت فاتح قرار دیا گیا—فوٹو:اے ایف پی

راولپنڈی میں بارش کے باعث میچ مکمل نہ ہوسکا—فوٹو:اے ایف پی

قذافی اسٹیڈیم میں لاہور قلندرز کے سمیت پٹیل نے 4 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 9 وکٹوں پر صرف 98 رنز بناسکی—فوٹو:اے ایف پی

فخر زمان 20 رنز کا آغاز کرنے کے بعد آؤٹ ہوئے—فوٹو:اے ایف پی

کوئٹہ کے محمد نواز نے 2 وکٹیں حاصل کیں—فوٹو:اے ایف پی

لاہور قلندرز نے میچ 8 وکٹوں سے باآسانی جیت لیا—فوٹو:اے ایف پی