عراق: داعش کے خلاف آپریشن میں 2 امریکی فوجی ہلاک

اپ ڈیٹ 10 مارچ 2020
اس ہلاکت سے یہ واضح ہے کہ داعش عراق اور شام سے اپنی خلافت تو کھوچکی ہے تاہم خطرہ اب بھی برقرار ہے — فائل فوٹو: اے پی
اس ہلاکت سے یہ واضح ہے کہ داعش عراق اور شام سے اپنی خلافت تو کھوچکی ہے تاہم خطرہ اب بھی برقرار ہے — فائل فوٹو: اے پی

عراق میں داعش کے خلاف مقامی اور امریکی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 امریکی فوجی ہلاک ہوگئے۔

داعش کے خلاف اتحاد کا کہنا تھا کہ 'شمال وسطی عراق میں داعش کے اہم ٹھکانوں پر داعش کے خاتمے کے لیے کیے گئے آپریشن کے دوران 2 امریکی سروس اراکین دشمن کے ہاتھوں قتل ہوگئے'۔

کمبائنڈ جائنٹ ٹاسک فور آپریشن انہیرینٹ ری سولو کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 'ہلاک ہونے والے دونوں امریکی فوجیوں کی ابھی شناخت سامنے نہیں لائی جارہی جب تک ان کے اہلخانہ کو اطلاع نہیں دے دی جاتی، یہ دونوں عراقی سیکیورٹی فورسز کو تجاویز دے رہے تھے اور ان کے ساتھ ساتھ تھے'۔

مزید پڑھیں: عراق میں امریکی فوج کے ٹھکانوں پر راکٹ حملے

اس ہلاکت سے یہ واضح ہے کہ داعش، عراق اور شام سے اپنی خلافت تو کھوچکی ہے تاہم خطرہ اب بھی برقرار ہے۔

عراقی حکام کی جانب سے فوری طور پر کوئی رائے سامنے نہیں آئی۔

2014 میں داعش کی جانب سے شمالی عراق اور شام کے بڑے حصے پر قبضے کے بعد امریکا کی قیادت میں غیر ملکی افواج کے اتحاد نے عراقی فورسز کو تربیت اور فضائی تعاون فراہم کیا۔

یہ بھی پڑھیں: عراق میں امریکی ایئربیس پر راکٹوں سے حملہ

داعش نے اس علاقے میں خلافت نافذ کی تھی۔

عراقی فوج نے اتحاد کی حمایت میں داعش کو جنگ کے بعد تمام شہری علاقوں سے نکالتے ہوئے دسمبر 2017 میں فتح کا اعلان کیا تھا۔


یہ رپورٹ 10 مارچ 2020 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں