کراچی: کورونا وائرس وبا کے سندھ میں پھیلنے کے ساتھ ہی جعلی خبروں کی وجہ سے گھبرائے ہوئے شہریوں کی ہسپتالوں میں بھیڑ لگ گئی۔

گزشتہ دو روز میں ڈان اخبار کے صحافی نے ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (ڈی یو ایچ ایس) کے اوجھا کیمپس، ڈاکٹر رتھ فاؤ سول ہسپتا، انڈس ہسپتال اور آغا خان ہسپتال کا دورہ کیا جہاں دیکھا گیا کہ کئی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کرانے کے لیے کئی پریشان شہریوں کی بھیڑ تھی۔

اخبار کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تر شہری اس بات سے ناواقف ہیں کہ وہ اسکریننگ کے معیار پر پورا نہیں اترتے اور انہیں جنرل فزیشن سے مشورہ کرنے کی ضرورت ہے۔

اوجھا میں آئی سولیشن یونٹ کی انچارج ڈاکٹر شوبھا لکشمی کا کہنا تھا کہ 'ہم روزانہ 40 سے 50 مریضوں سے بڑھ کر 400 مریض فی یوم پر آگئے ہیں، ہمارے پاس موجود کٹس کی تعداد محدود ہے اور سب کا ٹیسٹ نہیں کیا جاسکتا، کئی افراد مایوس ہوکر لوٹ جاتے ہیں جب انہیں کہا جاتا ہے کہ وہ اسکریننگ کے معیار پر پورا نہیں اترتے'۔

مکمل رپورٹ کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں