گلگت بلتستان میں کورونا سے پہلی ہلاکت، مزید 10 کیسز بھی سامنے آگئے

18 مارچ 2020

ای میل

سیکریٹری صحت گلگت بلتستان راشد احمد نے کہا کہ کورونا وائرس سے ضلع دیامر سے تعلق رکھنے والا 58 سالہ شخص جاں بحق ہوا ہے۔

قبل وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحمٰن نے پریس کانفرنس کے دوران گلگت بلتستان میں ایران سے آ ئے ہوئے مزید 10 زائرین میں کورونا وائرس کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 13 ہوگئی ہے۔