سپریم کورٹ کے جج چیف جسٹس گلزار احمد نے کرونا وائرس کے یپش نظر آئندہ ہفتے سے عدالتوں میں مقدمات کی سماعت سے متعلق فیصلے کے لیے تمام ہائی کورٹس کے ججز کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا۔

چیف جسٹس گلزاراحمد نے تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس کا ہنگامی اجلاس آج شام 4 بجے طلب کرلیا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا کہ عدالتی امور ‏کیسے سرانجام دیے جائیں گے۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ میوزیم عام شہریوں کے لیے بند کر ‏دیا گیا۔

امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آئندہ ہفتے عدالتوں میں صرف اہم نوعیت ‏کے مقدمات سماعت کے لیے فکس ہوں گے اور اس ضمن میں ایک یا دو بینچز عدالتوں میں ‏موجود رہیں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں