وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے یہ اعلان کرتے ہوءے کہا کہ کورونا کے باعث ریلوے نے 34 ٹرینوں کو مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس کے باعث 2 لاکھ مسافروں کی تعداد کم ہو کر ایک لاکھ 60 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ اب 134 سے کم ہوکر 100 ٹرینیں ٹریک پر چلا کریں گی، جبکہ 12 سے 15 ٹرینیں فریٹ کی چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافر، منزل مقصود پر جانے کے لیے بند ہونے والی ٹرینوں کے بجائے کسی بھی ٹرین سے واپس جا سکتے ہیں یا ٹکٹیں ری فنڈ کروا سکتے ہیں، اب تک ریلوے نے بند ہونے والی ٹرینوں کے 8 کروڑ روپے ری فنڈ کر دیے ہیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں