اسلام آباد: حکومت نے تشخیص کرنے والے 61 اور پرسنل پروٹیکٹو ایکویپمنٹ (پی پی پیز) یا ذاتی تحفظ کے آلات کی درآمد کو 3 ماہ کے لیے تمام ڈیوٹیز اور ٹیکسز سے مستثنٰی قرار دے دیا تا کہ مقامی مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کم کیا جاسکے۔

اس مقصد کے لیے حکومت نے عالمی بینک کے منصوبے میں تا حال استعمال نہ ہونے والے 4 کروڑ ڈالر کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے آلات خریدنے کے لیے خرچ کرنے کی بھی اجازت دے دی۔

ڈیوٹی سے استثنیٰ کا فیصلہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کےجاری کردہ 3 مختلف نوٹیفکیشنز ایس آر او235، ایس آر او 236 اور ایس آر او 237 کے ذریعے سامنے آیا۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں