سپریم کورٹ نے کورونا وائرس سے بچاو کے اقدامات کرتے ہوئے 50 سال سے زائد عمر کے تمام اسٹاف کو چھٹی دے دی۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق صرف ضروری اسٹاف ہی ردالت عظمیٰ میں کام کرے گا،۔

ان کاکہنا تھا کہ تمام خواتین اسٹاف کو بھی چھٹی دے دی گئی، ضروری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جائے گی، دیگر تمام مقدمات کو ڈی لسٹ کردیا گی ہے۔

سپریم کورٹ میں سماعتوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ اسلام آباد میں تین بینچز اور کراچی اور لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت ہوگی

تبصرے (0) بند ہیں