پاكستان علماء كونسل اور متحده علما بورڈ حکومت پنجاب نے کرونا وائرس کی وبا کی وجہ سے حکومت کی ہدایات کے مطابق عوام الناس سے شب معراج کے موقعہ پر انفرادی عبادات کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کرونا وائرس کی وبا سے اس وقت پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے اور وطن عزیز پاکستان میں رہنےو الے ہر فرد کی سلامتی کا احساس کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی طرف سے ہر قسم کے سیاسی و مذہبی اجتماعات پر پابندی کے پیش نظر انفرادی عبادات پر توجہ دی جائے اور اجتماعات سے اجتناب کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 'عوام الناس اس وبا سے نجات کے لیے استغفار، درود شریف، آیت کریمہ کا ورد کریں اور گھروں میں قرآن کریم کی تلاوت اور ذکر و اذکار کا اہتمام کیا جائے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'حکومت کی طرف سے دی جانے والی ہدایات پر مکمل عمل کیا جانا چاہیے، اسلام خود کو محفوظ رکھنے اور دوسروں کو محفوظ بنانے کا حکم دیتا ہے'۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں