پاکستان ریلوے کے ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈi ایس) عامر نثار چوہدری نے مسافروں کو تنبیہ کی ہے کہ ریلوے اسٹیشن کی حدود میں داخل ہونے سے پہلے منہ پر ماسک ضرور پہن لیں اسے داخلی پوائنٹ پر چیک کیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ اسٹیشن پر ہیلتھ ڈیسک بنائے گئے ہیں جس پر مسافروں کے لیے سینیٹائزر لیکوئڈ موجود ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسافروں کی حفاظت ہمیں عزیز ہے اور ان سے گزارش ہے کہ صفائی کا خاص خیال رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریلوے اسٹیشن اور گاڑیوں میں مسلسل اسپرے کیا جا رہا ہے اور مسلسل صفائی کی جا رہی ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں