سکھر کی انتظامیہ نے سینٹر میں قرنطینہ کا دورانیہ مکمل کرنے اور کورونا وائرس کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آنے پر بڑی تعداد میں زائرین کو گھر بھیجنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس سلسلے میں کمشنر سکھر ڈویژن شفیق احمد مہیسر کے مطابق قرنطینہ سینٹر میں زیر نگرانی دورانیہ مکمل کرنے والے منگل کو اپنے گھروں کو جاسکیں گے جن کی تعداد 600 کے قریب ہے اور ان کی ٹیسٹ رپورٹ بھی منفی آئی ہیں۔

جن 260 افراد کی رپورٹس مثبت آئی ہیں ان کو آئسولیشن میں رکھا جائے گا جبکہ 208 زائرین ایسے ہیں جن کے قریبی عزیز جو کورونا وائرس سے متاثر ہیں وہ بھی قرنطینہ میں مقیم ہوں گے لیکن ان کے بلاک متاثرین سے دور ہوں گے۔

کمشنر سکھر کے مطابق قرنطینہ سینٹر میں 1063 زائرین کو رکھا گیا تھا۔

تبصرے (0) بند ہیں