معروف امریکی پاپ گلوکارہ میڈونا یوں تو ہمیشہ ہی اپنے انوکھے انداز کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں تاہم کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلنے کے حالیہ دور میں انہیں ایک متنازع ویڈیو بنانے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

61 سالہ گلوکارہ نے اگرچہ کورونا وائرس کی وجہ سے اپنے میوزیکل شو منسوخ کردیے تھے تاہم 23 مارچ کو انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر عالمی وبا سے متعلق ایک ویڈیو شیئر کی جس پر انہیں دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

دنیا بھر سے شدید تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد اگرچہ میڈونا نے انسٹاگرام سے ویڈیو ڈیلیٹ کردی تاہم اب بھی ان کی ویڈیوز متعدد نیوز ویب سائٹس پر موجود ہے جس میں اداکارہ کو کورونا سے متعلق بات کرتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔

گلوکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی مختصر ویڈیو میں انہیں انتہائی سنجیدہ حالت میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ویڈیو میں باتھ ٹب میں نہاتی دکھائی دے رہی ہیں۔

تفصیلات یہاں جانیں ۔

تبصرے (0) بند ہیں