ڈریپ کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر عاصم رؤف کا کہنا تھا کہ لوگوں نے طبی ماہرین کے مشورے کے بغیر ہی کورونا وائرس کے احتیاطی علاج کے طور پو کلوروکوئن دوا کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے، ہم ان کو خبردار کرنا چاہتے ہیں کہ اس دوا کے خطرناک سائیڈ ایفیکٹس ہیں۔

ڈاکٹر عاصم رؤف نے کہا کہ ڈاکٹر کی ہدایت کے بغیر کلوروکوئن کا استعمال اعضائے رئیسہ مثلاً جگر، دل کو نقصان پہنچا سکتا ہے کیوں کہ یہ ایک زہریلی دوا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ہم نے دوا کا ذخیرہ لینا شروع کردیا ہے اور ہمارے ریکارڈ کے مطابق اس وقت مارکیٹ میں ڈھائی کروڑ گولیاں اور 9 ہزار کلوگرام خام مال موجود ہے۔

مکمل خبر یہاں پڑھیں۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں