وزارت مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل (سی آئی آئی) نے گھروں پر نماز کی ادائیگی سے متعلق علما سے مشاورت کا فیصلہ کر لیا۔

وزارت مذہبی امور اور اسلامی نظریاتی کونسل جمعرات سے مشاورت کا آغاز کریں گے۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ علما کرام سے ویڈیو لنک کے ذریعے مشاورت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسئلہ مساجد کو بند کرنے کا نہیں گھروں پر نماز کی ادائیگی کا ہے اور علما سے مشاورت ہوگی کہ وبا کے پھیلاؤ میں سماجی دوری کی صورت میں کیا گھر پر نماز ادا کی جاسکتی ہے؟

ان کا کہنا تھا کہ فوری طور پر اتفاق رائے ہونا مشکل ہے، یہ ایک لمبا مشاورتی عمل ہے، علما سے مشاورت میں جو فیصلے ہوں گے ان سے قوم کو آگاہ کریں گے۔

تبصرے (0) بند ہیں