وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے عوام تک مالی مدد اور راشن کی فراہمی کے ایک کمیٹی قائم کردی۔

مراد علی شاہ کی جانب سے قائم کردہ کمیٹی میں امتیاز شیخ، وقار مہدی، وزیراعلیٰ سندھ کے کور آرڈینیٹر حارث گزدر شامل ہیں۔

مذکورہ کمیٹی یہ طے کرے گی کہ راشن کو کہاں تقسیم کرنا ہے اور نقد رقم کہاں فراہم کی جانی ہے۔

علاوہ ازیں یہ کمیٹی اس بات کا بھی تعین کرے گی کہ راشن میں کن اشیا کو شامل کیا جائے گا۔

تبصرے (0) بند ہیں