پاکستان نے جنوبی ایشین ایسوسی ایشن فار ریجنل کارپوریشن (سارک) کے تحت کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کے استعمال اور طریقہ کار سے متعلق مزید وضاحت کا تقاضہ کردیا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس ایمرجنسی فنڈ کی جانب سے 15 مارچ کو سارک سربراہان اجلاس میں بھارتی وزیراعطم نریندر مودی نے وائرس کے خلاف موثر اقدامات اٹھانے کے لیے فنڈز میں ایک کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا تھا۔

تاہم فنڈ کے متعلق دیگر تفصیلات شیئر نہیں کی گئیں جس میں فنڈ کی ایڈمنسٹریشن سمیت اس کا طریقہ استعمال بھی ہے۔

پاکستان کے سوا تمام علاقائی بلاک کے ممالک نے اس فنڈ کے لیے مالی تعاون کا اعلانات کرچکے ہیں جو مجموعی طور پر ایک کروڑ 88 لاکھ ڈالر ہیں۔

سری لنکا نے 50 لاکھ لاکھ ڈالر، بنلگہ دیش نے 15 لاکھ ڈالر، نیپال اور افغانستان نے ایک ملین ڈالر، مالدیپ نے 2 لاکھ ڈالر اور بھوٹان نے ایک لاکھ ڈالر دینے کا وعدہ کیا۔

تبصرے (0) بند ہیں