چیف الیکشن کمشنر ایم جے سکندر سلطان راجہ نے کورونا وائرس کے پیش نظر الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) میں کام کرنے والے 50 فیصد عملے بشمول تمام خواتین افسران اور ملازمین کو عارضی طور پر حاضری سے استثنیٰ دے دیا۔

ایک سرکاری بیان کے مطابق خواتین عملے کے ممبروں کو 6 اپریل تک دفتر جانے سے استثنیٰ دے دیا گیا۔

علاوہ ازیں کمیشن کے جینڈر، پروٹوکول اور تربیتی ونگ بھی 6 اپریل تک بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق آدھے ملازمین کو دفتر حاضر ہونا پڑے گا جبکہ بقیہ افراد کو گھر میں ہی رہنے اور وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔

مزید تفصیلات کے لیے یہاں کلک کریں

تبصرے (0) بند ہیں