حج آرگنائرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایچ او اے پی) نے وزیراعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موجود حالات کے تناظر میں رواں سال کیلئے ٹیکس استثنیٰ اور بیل آؤٹ پیکج فراہم کریں۔

وزیراعظم عمران خان کو لکھ گئے خط میں چیئرپرسن ایچ او اے پی شاہد رفیق کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والے بحران نے ٹریول اور ٹوور کے شعبے کو بری طرح متاثر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سخت سفری پابندیوں کے نتیجے میں کئی ٹوور آپریٹرز اپنے ملازمین کو تنخواہیں ادا کرنے سے قاصر ہیں اور اپنا کاروبار بند کر رہے ہیں۔

شاہد رفیق نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ ایک سال کیلئے اس شعبے کو ٹیکسز سے استثنیٰ دیں۔

تبصرے (0) بند ہیں