راولپنڈی میں بدھ کو ایک 50 سالہ خاتون کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئیں۔

سوہاوا تحصیل سے تعلق رکھنے والی خاتون پاکستانی نژاد برطانوی شہری تھیں اور وہ 2 ہفتوں قبل ہی برطانیہ سے آئیں تھیں جبکہ انہیں راولپنڈی کے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا جہاں ان کا انتقال ہوا۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نے 19 مارچ کو سوہاوا ٹاؤن کے قریب اپنے آبائی گاؤں موہراہ اکڑا کا دورہ کیا تھا، جہاں انہیں صحت کی خرابی کی شکایات ہوئی تھیں، بعد ازاں انہیں راولپنڈی کے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس بات کی تصدیق ہوئی کہ انہیں وائرس ہے۔

دریں اثنا ان کی آبائی قبرستان موہراہ اکڑا میں تدفین کردی گئی، تاہم پولیس اور صحت کے حکام نے متاثرہ فرد کے درجن سے زائد رشتے داروں کو الگ کردیا، جس میں خاتون کے شوہر، بیٹا اور خاندان کے وہ دیگر افراد شامل ہیں جن سے وہ ہسپتال جانے سے قبل ملی تھیں اور جو جنازے میں شریک ہوئے تھے۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں